رمضان شوگرملز کیس کی سماعت 12 نومبر اور چودھری شوگر ملز کیس 13 نومبر تک ملتوی

30 Oct, 2019 | 03:02 PM

Shazia Bashir

سٹی 42 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ میں تیرہ نومبر، رمضان شوگر ملز میں بارہ نومبر جبکہ پیرا گون سٹی کیس میں خواجہ برادران کے کیس کی سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں شہباز شریف پیش نہیں ہوئے۔
حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس اور رمضان شوگر ملزکیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پراسیکیوشن نےبتایا کہ حمزہ شہبازکاریفرنس جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ اس موقع پر وکلا نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دی جو منظور کرتے ہوئے سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
حمزہ شہبازکی پیشی کے موقع پر لیگی رہنما پرویزملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویزکےعلاوہ مخدوم جاوید ہاشمی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرجاوید ہاشمی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔  احتساب عدالت نمبر دو کے جج جواد الحسن نے پیرا گون سٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کے کیس میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ مزیدسماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کے احاطے میں سب انسپکٹر غلام حسن کی طرف سے بلند آوازمیں سپیکر استعمال کر کے عدالتی ماحول خراب کرنے پر آئی جی سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں