میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا چیک اپ مکمل کر لیا

30 Oct, 2019 | 01:26 PM

Shazia Bashir

سٹی42: میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا چیک اپ مکمل کر لیا۔ سٹیرائیڈز دینے سے میاں محمد نوازشریف کی شوگر بڑھ گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نہارمنہ شوگر 200 کے قریب پہنچ گئی۔ میاں نواز شریف کی شوگر کو نارمل رکھنے کے لیے ادویات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔ شوگر نارمل ہونے کے بعد نوازشریف کے پیٹ سکین ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کے لیے پیٹ سکین ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ چیک اپ کے بعد نوازشریف کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔
میاں محمد نوازشریف کے دانتوں کا چیک اپ کیا گیا۔ سروسز ہسپتال کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر بابر سبزواری نے دانتوں کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے دانتوں کی فلنگ مسئلہ کررہی تھی۔ ان کے 2 دانتوں کی فلنگ کر دی گئی۔ دانتوں میں کھوڑ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی فلنگ کی گئی تھی۔
دوسری جانب ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بیماری کی جانچ کے لیے سکین ٹیسٹ اور بائیوپسی پر زور دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کے لیے سروسز ہسپتال پہنچیں گے۔

مزیدخبریں