مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا

30 Oct, 2019 | 10:52 AM

Shazia Bashir

سٹی42: آزادی مارچ کا زندہ دلوں کے شہر میں پڑاؤ،  لاہورپہنچنے پر مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال ، مینارپاکستان پرجے یو آئی کے پاورشو کی تیاریاں جاری، قائدین کےلئے سٹیج تیار، جلسے کے بعد آزادی مارچ کے شرکا اسلام آباد روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ لاہورپہنچ گیا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے لاہورمیں شاندار استقبال کیا گیا۔ پہلا استقبال ٹھوکر نیاز بیگ پر کرتے ہوئے مارچ کے شرکا پرپھول نچھاورکیے گئے، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، عمران خان کوخود ہی استعفی دے دینا چاہیے۔

منصورہ میں جماعت اسلامی اورچوک یتیم خانہ میں مسلم لیگ ن نے آزادی مارچ کا استقبال کیا، سمن آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں ںے پھول ںچھاور کیے جبکہ چوبرجی پرن لیگی کارنوں نےخوش آمدید کہا، مولانا فضل الرحمن نے یہاں بھی خطاب کیا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرقیادت آزادی مارچ کے قافلے نے آزادی چوک مینار پاکستان پڑاؤ ڈالا، جبکہ قافلہ یہاں سے اسلام آباد روانہ ہوگا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ آزادی مارچ کو سہولیات دینے میں ناکام رہی،  شرکاء کے آرام کیلئے مزید جگہ کی فراہمی سے انکار کردیا اور  رات قیام کیلئے بادشاہی مسجد بھی کھولنے سے منع کردیا گیا، پارکنگ ااور پینے کیلئے صاف پانی سمیت دیگر سہو لیات بھی فراہم نہیں کی گئیں ، پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی فراہم نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں