گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون نے موت کو گلے لگایا

30 Oct, 2019 | 12:17 AM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) مصری شاہ کے علاقے میں پچیس سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں پچیس سالہ ہما اپنے خاوند محمد علی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے ہما نے دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی لیا۔ ہما کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں