سینیٹ کی خالی نشست تحریک انصاف کی خواتین کیلئے ہاٹ کیک بن گئی

30 Oct, 2018 | 04:57 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی کی نا اہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ  نشست پر تحریک انصاف کی گیارہ خواتین ٹکٹ کے حصول کے لئے میدان میں آگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی گیارہ خواتین سینیٹ کی نشست کے لئے میدان میں اتر آئی ہیں، اب ٹکٹ کس کو دیں کس کو نہ دیں پی ٹی آئی قیادت مشکل میں پڑ گئی ہے۔ ٹکٹ کی امیدوار ڈاکٹر زرقا، فردوس عاشق اعوان، سیما انوار، سارہ احمد ہیں۔

 علاوہ ازیں نرگس جبیں، آمنہ بدر، نورین فاروقی، ارم فاروقی، اور نادیہ رحمن بھی امیدوار ہیں جبکہ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی بھی ٹکٹ کے حصول کے لئے میدان میں اُتر آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج امیدوار کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست خالی ہوگئی تھی جس پر ضمنی الیکشن 15 نومبر کو ہوگا۔

مزیدخبریں