تبدیلی کی دعویدار حکومت نے سابق حکومت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

30 Oct, 2018 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت نے سابق  حکومت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے لیے بجٹ سے 30 ارب روپے منظور کرالیے گئے ہیں جس میں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی پر 25 ارب نچھاور کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو فنڈز دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی کو گزشتہ روز اسکمیں بھی جمع کرانے کا کہا ہے، رواں سال وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر 40 ارب روپے کا بجٹ اراکین اسمبلی اور دیگر اسپیشل پروگرام کی مد میں رکھا گیا ہے جس میں 25 ارب کی گرانٹ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے فی ارکان کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی اسکیمیں منظور کراسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے میانوالی میں حلقے کے لیے 1 ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ عثمان بزادر کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈھائی ارب کا پیکج، جبکہ جنوبی پنجاب کو بجٹ میں اسکیموں کے علاوہ 2 ارب روپے کے اضافی فنڈز دیئے جائیں گے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ 238 ارب روپے کے بجٹ میں اراکین اسمبلی کو یہ فنڈز اسپیشل پروگرام اور بلاک ایلوکیشن سے جاری ہوگی۔ روڈ سیکٹرز کے منصوبوں کے لیے 10ارب، واٹر سپلائی کی اسکیموں کے لیے 20 ارب بجٹ مختص ہے، جبکہ لیگی اراکین اسمبلی کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں