ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو نوازنے کا انوکھا فیصلہ

30 Oct, 2018 | 11:24 AM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو ''نوازنے'' کا انوکھا فیصلہ، ہاﺅس ریکوزیشن دینے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔

ورکنگ پیپر میں ہاﺅس ریکوزیشن کی ادائیگی کے لئے من پسند شرائط تیار کرلی گئیں۔ ہاﺅس ریکوزیشن کی ادائیگی کسی دوسرے شہر کے لئے بھی دی جاسکتی ہے۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے ہاﺅس ریکوزیشن دینے کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان بھی اسلام آباد کے گھر پر ہاﺅس ریکوزیشن وصولی سے مستفید ہوں گی۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسر کو 28,574 روپے، گریڈ 19 کے افسر کو 37,989، گریڈ 20 کے افسر کو 47,709 ، گریڈ 21 کے افسر کو 57,124 اور گریڈ 22 کے افسر کو 68,364 روپے ماہانہ دینے کی تجویز ہے۔

قانون کے مطابق ایل ڈی اے میں کام کرنے والوں کو لاہور سے باہر رہائش پر ہاوس ریکوزیشن دینا بلا جواز ہوگا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں ہے۔ اس فیصلے سے ایڈیشنل ڈی جی ، ڈائریکٹرز سمیت 12 سے زائد افسر مستفید ہوں گے اور خزانے پر کروڑوں کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین سال ہا سال سے سرکاری گھروں کے منتظر ہیں۔انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ 500 سے زائد افسروں کیلئے صرف 180 رہائش گاہیں موجود ہیں۔

مزیدخبریں