ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات؛ میاں شاہد ندیم صدر ، قاضی طارق جنرل سیکرٹری منتخب

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات؛ میاں شاہد ندیم صدر ، قاضی طارق جنرل سیکرٹری منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے ہونے والے سالانہ انتخابات میں میاں شاہد ندیم صدر اور قاضی طارق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ 

 عامر سہیل ،فاروق جوہری,حسن حفیظ نائب صدر اور  عدنان لودھی خزانچی منتخب، جبکہ فرید صدیق، عمران راج اور عدنان بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے منتخب ہوگئے۔ اسکے علاوہ مجلسِ عاملہ میں رانا مظہر ،عثمان علی ،افضل چوہدری ،علی ربانی ،رانا اشفاق ،سلمان اعوان ،میاں عامر ،عبدالرحمن ،راشد وٹو ،وسیم چوہدری اور شوکت علی منتخب ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد 

 وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر میاں شاہد ندیم اور دیگر عہدیدارو ں کو مبارکباددی ہے ۔ 

 مریم نواز نے پنجاب یونین  آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیدارو ں کے لئے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کااظہار کیاہے ۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی  جانب سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں میاں شاہد ندیم کو صدر ، قاضی طارق کو جنرل سیکرٹری، عامر سہیل ،فاروق جوہری کو نائب صدر ، عدنان لودھی کو خزانچی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ امید ہے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مثبت  صحافت کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک ظہیر  اقبال چنٹر کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک ظہیر  اقبال چنٹر کی جانب سے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران صدر شاہد ندیم اور جنرل سیکریٹری قاضی طارق کو مبارک باد دی گئی ہے۔ 

 ملک ظہیر  اقبال نے کہا کہ امید ہیں کے نو منتخب عہدیداران  اسمبلی سیکرٹیریٹ سے مل کر اسمبلی کی بہتری کے لے کام کریں گے، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے ہم سب کو محنت کر نی چاہیے۔ صحافیوں کے بغیر اسمبلیاں ادھوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید سے اراکین اسمبلی کی راہنمائی کریں۔

 وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے صدر میاں شاہد اور جنرل سیکرٹری قاضی طارق کو مبارکباد دی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی صحافی اقدار اور آزادی صحافت کے لیے ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد 

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر میاں شاہد ندیم، سیکرٹری جنرل قاضی طارق، نائب صدور عامر سہیل و فاروق جوہری، خزانچی عدنان لودھی، جوائنٹ سیکرٹریز عتیق چوہدری ،فرید احمد ،عمران راج اور عدنان بھٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نئے عہدیداران اپنے حلف کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔

وزیر تعلیم نے مجلس عاملہ کا رکن منتخب ہونے پر رانا مظہر ،عثمان علی ،افضل چوہدری ،علی ربانی ،رانا اشفاق ،سلمان اعوان ،میاں عامر، عبدالرحمن ،راشد وٹو ،وسیم چوہدری اور شوکت علی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔ 

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد 

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر  نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں میاں شاہد ندیم کو صدر ، قاضی طارق کو جنرل سیکرٹری، عامر سہیل ،فاروق جوہری کو نائب صدر ، عدنان لودھی کو خزانچی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ 

اپوزیشن لیڈر نے نئی منتخب باڈی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مثبت  صحافت کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔