سٹی42: پاکستان کے لئے سب سے ضروری پاکستان کی عزت ہےاس کےبعد ساری چیزیں ہیں۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی کنٹروورسی پر دبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جیت کرکٹ کی بھی کرنی ہے اور پاکستان کی عزت بھی رکھنی ہے۔
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی دو دن سے دبئی میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے بورڈ کے چئیرمین گریگ برکلے سے ملاقات کر کے انہیں چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کی شمولیت کے متعلق پاکستان بورڈ کے حتمی فیصلہ سے آگاہ کیا جو نام نہاد ہائی برڈ موڈل کو قبول نہ کرنے کا تھا۔ گریگ برکلے جنہیں آج 30 نومبر کو عہدہ چھوڑنا تھا اور ان کی جگہ انڈیا کے جے شا کو آئی سی سی کا چئیرمین بننا تھا، اب دسمبر کے آخر تک چئیرمین رہیں گے جس کی ایک وجہ بھارت کی پاکستان مین ہونے والی چیمپئینز ٹرافی مین شرکت نہ کرنے کی بچگانہ ضد ہی ہے۔ اس ضد کے سبب گریگ برکلے کو چیمپئینز ٹرافی سے متعلق بہت ضروری امور کو وقت پر سمیٹنے میں دشواری ہوئی۔
آج دبئی میں میڈیا س کے پاکستانی، انڈین اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا، اس وقت بہت ساری چیزیں (تجاویز) چل رہی ہیں۔ میں اس وقت کوئی ایسی چیز نہیں چاہ رہا جس سے سب کچھ خراب ہو۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ چیزوں پر ہم نے اور کچھ پر بھارتی بورڈ نے بھی اپنی رائے دی ہے۔ سب کی کوشش ہے کہ وِن وِن سالیوشن ہو، ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کی جیت ہو۔ہم وہ چیز کریں گےجوکرکٹ کےلئے بہترین ہو گی۔ سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ عزت کےساتھ سب کچھ ہو۔
سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا، "ابھی ہائبرڈ فارمولے پر نہیں گئے ہیں۔ جو بھی نیا فارمولابنے گا وہ برابر ی کی بنیاد پر بنے گا۔"
انہوں نے کہا بہت سی چیزیں ہو سکتی ہیں مگر جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے۔
"یہ نہیں ہوسکتا کہ ون سائیڈڈ کام چلتا رہے، ہم انڈیا جائیں اور وہ نہ آئیں."
محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کرکٹ فینز پاکستان اور انڈیا کا میچ پاکستان میں ہوتا دیکھناچاہتے ہیں، محسن نقوی نے جواب دیا، ابھی دیکھیں کہ کیا ہوتاہے۔ ہردفعہ حالات مختلف ہوتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا، "یہ نہیں ہوسکتا کہ ون سائیڈڈ کام چلتا رہے، ہم انڈیا جائیں اور وہ نہ آئیں."پی سی بی کے چئیرمین نے بتایا، "ابھی کوشش ہے کہ اس کام کو مستقل بنیادوں پر حل کریں. جو بھی فیصلہ ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا." "جو بھی بات بنے گی لانگ ٹرم بات ہوگی, خالی چیمپئنز ٹرافی تک نہیں ہوگی۔" محسن نقوی نے بتایا، "یہ معاملات اگلے کئی سال تک کے لئے طے کریں گے."
انڈر نائنٹین ٹیم پربرابر توجہ
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا، جتنی پاکستان ٹیم پر توجہ دینی ہے اتنی توجہ انڈر19 پر دیں گے۔ محسن نقوی آج دبئی سٹیڈیم میں پاکستان اور اندیا کی انڈر 19 ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لئے بھی گئے تھے۔ یہ میچ پاکستانی بوائز نے آسانی کے ساتھ جیت لیا تھا۔
محسن نقوی نے کہا، آنےوالے دنوں میں پلان بنائیں گےکہ ان کھلاڑیوں پر کیسے کام کرنا ہے۔