ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ایشیا کپ; لڑکوں نے بھارت کو دھول چٹادی

انڈر 19 ایشیا کپ; لڑکوں نے بھارت کو دھول چٹادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی لڑکوں نے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کو  44 رنز سے شکست دے دی۔  یہ پاکستان اور انڈیا کی انڈر نائنٹین ٹیموں کا ایشیا کپ میں پہلا پہلا میچ تھا۔ یہ میچ جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں دوسری پوزیشن پر ہے۔ پہلی پوزیشن  پر یو اے ای کی ٹیم ہے جنہوں نے میچ تو ایک ہی جیتا تاہم نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کافی بہتر حاصل کر لیا۔ 

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دبئی میں آج ہونے والے اپنے پہلے  میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان  پر 281 رنز بنا ئے۔ پاکستان کے شاہزیب نے 159 رنز کی حیران کن اننگز کے ساتھ ایشیا کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا، وہ اس ایونٹ میں بیسٹ بیٹ بننے کے لئے پوری طرح تیار دکھائی دیئے۔ 

 پاکستان  کے281 رنز کے پہاڑ جیسےمجموعہ کا  پیچھا کرتے ہوئے بھارتی انڈر نائنٹین ٹیم 237 رنز بنا کر تمام وکٹیں گنوا بیٹھی اور   44 رنز سے شکست کھا گئی۔

پاکستان کے شاہ زیب نے 159 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

 پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی  میچ دیکھن کیلئے خود دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم گئے ، جہاں انہوں نے پاکستانی لڑکوں کو جی بھر کر داد دی۔ 

دبئی میں ہفتہ کو انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں شاہ زیب خان کے شاندار 159 رنز کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، پاکستان کو بہترین ممکنہ آغاز ملا کیونکہ شاہ زیب اور عثمان خان (60 رنز) کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ ک کی شاندار پارٹنر شپ مین پاکستان کےلیے 160 رنز بنائے۔

عثمان کے آؤٹ ہونے کے باوجود شاہ زیب ایک سرے پر مضبوط ستون بن کر جمے رہے اور اننگز کو رنز کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھایا جبکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ پاکستان 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز کرنے میں کامیاب رہا۔

 بھارت کے سمرتھ ناگراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

پاکستانی لڑکوں کی امیزنگ اننگز کے جواب میں آٹھ بار کےایشئین چیمپئن بھارتی اندر نائٹین بیٹر کسی بھی مرحلہ پر  نتیجہ خیز تعاقب کرتے نظر نہیں آئے۔ ؎دباؤ بڑھتا گیا ور انڈین انڈر نائٹین بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

نکھل کمار نے یودھاجیت گوہا (27) اور محمد اینان (30) کی آخری جوڑی سے پہلے 67 رنز کی اننگز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی، لیکن پاکستانی لڑکوں کی باؤلنگ بھی بیٹنگ کی طرح شاندار ہی ثابت ہوئی اور انڈیا اندر نائنٹن ٹیم  آخر کار 47.1 اوور میں 237 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ 

ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہائی لائٹس، اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2024: ہندوستان نے ہفتہ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں 44 رنز کی شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ شاہ زیب خان نے 147 گیندوں پر 159 رنز بنائے اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ عثمان خان (94 گیندوں پر 60) اور شاہ زیب نے 160 رنز کے مضبوط اوپننگ اسٹینڈ کے ساتھ ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد پاکستان نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں لیکن شاہ زیب کی اننگز نے ٹیم کو آگے بڑھایا۔ بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 45 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت 237 رنز پر ڈھیر ہو گیا، نکھل کمار نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ علی رضا نے 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے پہلے میچ کے بعد ٹیم کی پوزیشن

Caption  انڈر نائنٹین ایشیا کپ میں پاکستان انڈر نائنٹین نے پہلا میچ جیت کر گروپ میں مستحکم آغاز کیا ہے۔ 

شاہزیب ٹاپ سکورنگ بیٹر

 پاکستان انڈر نائنٹین کے شاہزیب پہلے میچ میں 159 رنز کرنے کے بعد ایشیا کپ کے سٹیٹس بورڈ پر   ٹاپ سکورنگ بیٹر بن گئے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے آریان سکسینہ ان سے صرف  9 رنز پیچھے ہیں۔ آج بھارت کے ساتھ میچ میں شاہزیب نے نشکل باؤلرز کے خلاف کھیل کر اچھا سکور کیا جبکہ آریان کے حصے میں جاپان کی ٹیم آئی۔ آنے والے میچوں میں دونوں بیٹر کیسے رنز بناتے ہیں، کیا پہلے میچ والی پیس برقرار رکھ پاتے ہیں،  یہ دونوں کا امتحان ہو گا۔

انڈر نائنٹین ٹیم کو قومی ٹیم جتنی توجہ دیں گے،محسن نقوی

  محسن نقوی نے بھارت کے خلاف افتتاحی میچ جیتنے پر پاکستانی انڈر نائنٹین ٹیم کو مبارکباد دی اور عمدہ کارکردگی پر پاکستانی لڑکوں کو خوب شاباش دی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ شاہ زیب خان نے بہترین بیٹنگ کرکے سنچری سکور کی اور جیت کی بنیاد رکھی، عثمان خان نے بھی بہترین بلے بازی کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی، امید ہے کہ انڈر 19 ٹیم آئندہ میچوں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

ہفتہ کے روز ہی بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انڈرنائنٹین ٹیم کو بھی پاکستان کی قومی ٹیم کے برابر توجہ دیں گے۔