ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اپنے حقوق کا شعور شہید بھٹو نے دیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو پہلا آئین، ایٹمی پروگرام دیا، معیشت کی کایا پلٹنے والے ادارے بنائے، سیاست کو اشرافیہ سے نکال کر پسے ہوئے طبقوں کو ایوانوں میں پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کے بعد شہید بی بی نے عوامی سیاست کی قیادت کی، پاکستانی سیاست آج بھی محترمہ کے سیاسی فلسفے کے گرد گھومتی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بی بی کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک بچایا، بلاول بھٹو زرداری سیاسی استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت نے پاکستانی سیاست کو نئی توانائی دی ہے۔