ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ملائیشیا میں بارشوں سےہونیوالےجانی ومالی نقصان پرہمدردی اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں شہبازشریف کی جانب سے ملائیشیامیں بارشوں سےہونیوالےجانی ومالی نقصان پرہمدردی اظہار کیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کےعوام مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشین بھائیوں کیساتھ کھڑےہیں ۔ وزیراعظم نے قدرتی آفت سےنمٹنےسےمتعلق ملائیشین حکومت کے مؤثراقدامات کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملائیشیا کے بہن بھائیوں کیلئے امداد بھیجنے کا اعلان کیا گیا ۔ شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، ساتھ ہی تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدمضبوط بنانےکیلئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا ۔