ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبرہ جہانگیر میں روایتی کھیلوں  کی سرگرمی کا انعقاد

مقبرہ جہانگیر میں روایتی کھیلوں  کی سرگرمی کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: مقبرہ جہانگیر میں "کھیڈاں لاہور دیاں" کے عنوان سے کھیلوں کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے روایتی کھیلوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ننھے کھلاڑیوں نے لٹو، پٹھو گول گرم، رسا کشی، کبڈی، بندر کلا اور دیگر روایتی کھیلوں میں حصہ لیا۔

مختلف سکولوں سے آنے والے طلباء نے ان کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اور بچہ پارٹی کے کپڑوں کے برانڈ کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اور مارکیٹنگ والڈ سٹی آف اتھارٹی ثمینہ فاضل اور ڈائریکٹر میڈیا اور مارکیٹنگ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی تانیہ قریشی بھی موجود تھیں۔ یہ سرگرمیاں لاہور کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور بچوں میں روایتی کھیلوں کا شوق بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئیں۔