لاہور ؛ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے

30 Nov, 2024 | 04:19 PM

سٹی 42 : لاہور میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ڈپٹی کمشنرکےحکم پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں سرگرم ہے، 24گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 648 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی، 119جگہوں پر انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کیا گیا، خلاف ورزی پر 113 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا، 3 مقدمات درج کرلیےگئے۔ خلاف ورزی کرنے والی 81 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کردی گئیں، ساتھ ہی خلاف ورزی کرنیوالی دکانیں، مارکیٹس و شاپنگ کو 75 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ 

اےسی سٹی کی جانب سے 515 مقامات کی چیکنگ کےدوران  10 خلاف ورزیوں پر دکانیں سیل، 30 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔ اےسی کینٹ نے 475 مقامات کی چیکنگ، 10 خلاف ورزیاں، 8 سیل، 2 وارنگز دیں۔ اےسی ماڈل ٹاؤن کی 340 مقامات کی چیکنگ، 2 سیل، 8 وارنگز، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اےسی رائیونڈ کی 8 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ کی چیکنگ، 8 خلاف ورزیوں پر 4 دکانیں سیل کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 435 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 16 خلاف ورزیاں، 4 سیل، 12 وارنگز، 1 ہزار جرمانہ کیا گیا ۔ اےسی علامہ اقبال ٹاؤن نے 345 مقامات کا دورہ کیا، 23 خلاف ورزیاں، 23 سیل، 3 مقدمات درج کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 120 مقامات کی چیکنگ کی، 6 خلاف ورزیوں پر وارنگز جاری کی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 170 پوائنٹس چیک کئے، 28 خلاف ورزیاں، 28 سیل کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 150 مقامات پر انسپکشن کی، 7 خلاف ورزیاں، 2 سیل، 5 وارنگز دی گئیں ۔ 

 ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری اسموگ کے تدارک کے لئے تعاون کریں ۔ 

مزیدخبریں