ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کو چین کے دورے کی دعوت

 مریم نواز کو چین کے دورے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت ملی ہے۔

  مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔ انہیں چین کے اعلیٰ حکام کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک 8 دن کا خصوصی دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے شہر کا دورہ کریں گی، جہاں وہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، اور انڈسٹری کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔

چین اور پاکستان کے نجی سیکٹرز کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے بھی اس دورے میں اہم اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ چین کی طرف سے پاک چین تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اس دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔