عرفان ملک:جرائم پیشہ افرادنےایمبولینسزکواپنےمکروہ مقاصدکیلئےاستعمال کرناشروع کر دیا،حساس اداروں کی رپورٹ کےبعدپولیس ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلیے۔
رپورٹ کے مطابق ایمبولینسزکے ذریعےاشتہاری ملزمان ایک شہرسےدوسرےشہرمیں سفرکرسکتےہیں ، ایمبولینس کی شہرکےداخلی وخارجی راستوں پربغیرچیکنگ کےموومنٹ آسان ہے ،ایمبولینس کو جرائم پیشہ افراد کیساتھ شرپسند بھی آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں تمام این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کی ایمبولینسز کا سکیورٹی آڈٹ ہو گا۔لاہورپولیس نےپرائیویٹ این جی اوزکےزیراستعمال ایمبولینسزکاڈیٹاضلعی انتظامیہ سےمانگ لیا۔ایمبولینس کی ملکیت اور اس کو چلانےوالےڈرائیورزکاکریمینل ریکارڈچیک کیاجائیگا ۔