وسیم احمد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کے ہیڈ مبشر عثمانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کی قوم کرکٹ سے بے حد محبت کرتی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔