عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز کردیا 

30 Nov, 2024 | 03:26 PM

 ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ایکسپوز کردیا۔

 عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے پروپیگنڈہ سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی اور اس کی تمام فیک ویڈیو  اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویریں کو سہارا لے رہے ہیں، پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سب کرنا بھی بقول کچھ "محب وطن پاکستانیو" کے انکے بنیادی حقوق ہیں؟ اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کےلیے  انکو اسکی کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ ان سب کےلیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، فیک نیوز اور جھوٹے پروپگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں