ویب ڈیسک : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے کے پی میں بہت سی چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہم نے دنیا میں کے پی کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں امریکی موجودگی اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، اور ہلال احمر آئی ڈی پیز کی حمایت کر رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
گورنر کے پی نے عزم ظاہر کیا کہ بچیوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم نے نوجوانوں کے بے پناہ ٹیلنٹ کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہے ہیں ۔