ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید برفباری، وادی کاغان کے سیاحوں کیلئے بری خبر

 شدید برفباری، وادی کاغان کے سیاحوں کیلئے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں، موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer