ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والوں کیلئےاچھی خبر

موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والوں کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے لرنر لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں مزید توسیع کر دی ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے مطابق، یہ سہولت 15 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے تحت شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر اضافی 42 دن کا ریلیف حاصل کر سکیں گے۔

 گزشتہ دو ماہ میں اس مہم سے 20 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے ہیں۔ رش اور عوامی خواہشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، اور لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو انتظار اور قطاروں سے بچایا جا سکے۔ 16 دسمبر سے 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔
 قبل ازیں   ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نےموٹرسائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا تھا،موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، ترجمان کے مطابق 6لاکھ55ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،8لاکھ20ہزار سےزائدشہریوں نےریگولرڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، 2لاکھ سےزائدشہریوں نےلرننگ اورریگولرلائسنس کی تجدید کروائی۔

  3لاکھ سےزائدشہریوں نےآن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سےفائدہ اٹھایا، آج موٹرسائیکل کےلرننگ لائسنس کےاجرا کی 42دن کی مدت ختم ہونی تھی تاہم اب اس میں 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔