ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیاپرغزہ کی وڈیوز کو ڈی چوک بنا کر پیش کیاجارہا،عطاءاللہ تارڑ

سوشل میڈیاپرغزہ کی وڈیوز کو ڈی چوک بنا کر پیش کیاجارہا،عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے  کہ کسی کو بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ہم نے ملک کو ڈیفالٹ  ہو نے سے بچایا ،وزیراعظم کا مشن ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔اب سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے جعلی تصاویریں سوشل میڈیا پر چلا رہی ہے ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین مسلح تھے یہ کیوں نہیں دکھایا جارہا ،3 روز گزر چکے پی ٹی آئی کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکی۔  پولیس کو مارنے اور رینجرز کو کچلنے کی تصاویر کیوں نہیں شئیر کی جا رہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو انتشاری ٹولہ باہر نکل آتا ہے۔بشریٰ بی بی چاہتی تھیں کہ یہاں خون خرابہ ہو۔ فرار ہونے کی شرمندگی مٹانے کےلئے ڈیڈ باڈیز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی اب ڈیڈ باڈیز کی سیاست کر رہی جوکہ افسوسناک ہے ۔یہ لوگ اسلام آباد سےجوتیاں اور گاڑیاں چھوڑ  کر بھاگے۔ 

 انہو ں نے کہا کہ کے پی کے عوام نے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے ۔سوشل میڈیاپر جعلی تصاویر پھیلا ئی جا رہی ہیں ۔ اس بار گرفتار کئے جانے والے لوگوں لازمی سزائیں دی جائیں گی ۔ غزہ کی وڈیوز کو ڈی چوک بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔  یہ لوگ شہدا کے خلاف بھی مہم چلا رہے ہیں ۔ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی لیڈشپ غائب تھی۔