ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں غیر فعال سنٹرز کے خاتمے کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی میں غیر فعال سنٹرز کے خاتمے کا آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی میں غیر فعال سنٹرز کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا۔یونیورسٹی پر معاشی دباؤکا باعث بننے والے سنٹرز بھی بند ہونگے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے متعدد غیر ضروری سنٹرز ختم کر دئیے۔وی سی نے ایمرجنسی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سنٹرز ختم کئے،متعدد سنٹرز پر صرف ایک ایک فیکلٹی ممبر کام کر رہے تھے،متعلقہ سنٹرز اپنے اہداف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔
پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے 7 غیر ضروری سنٹرز ختم کیا گیا،فیکلٹی آف کوالٹی سسٹمز انجینئرنگ کی فیکلٹی میں 4 غیرضروری سنٹرزکاخاتمہ،فیکلٹی آف لائف سائنسزمیں 3، فیکلٹی آف کیمیکل میں 1 غیر فعال سنٹر کاخاتمہ کر دیا گیا۔
غیر ضروری سنٹرز پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری میں رکاوٹ تھے۔