معروف اداکارہ سمانتھا پرابھو کے والد انتقال کر گئے

30 Nov, 2024 | 10:53 AM

ویب ڈیسک:  ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری ٹالی وڈ کی نامور اداکارہ سمانتھا پرابھو کے والد جوزف پرابھو جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔

اداکار ہ نے والد کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر ایک دلشکستہ پوسٹ کے ساتھ شیئر کی، تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ 'جب تک ہم دوبارہ ملیں گے، ڈیڈ (ہارٹ بریک ایموجی)'۔

یاد رہے کہ 2010 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی سمانتھا ساؤتھ انڈیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنے فن کی بدولت کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔اداکارہ 28 اپریل 1987 کو چنئی میں جوزف پربھو اور نینٹ پربھو کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سمانتھا نے اپنے والد کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح عدم تحفظ کے ساتھ ان کی جنگ والد کے سخت باتوں کی وجہ سے بچپن سے ہی شروع ہوگئی تھی۔انپوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح والد کے ریمارکس نے ان کی خود اعتمادی کو متاثر کیا اور انہیں عدم تحفظ میں مبتلا کردیا۔

انٹرویو میں سمانتھا نے بتایا کہ 'بڑے ہوتے ہوئے اپنی ساری زندگی مجھے خود کو صحیح ثابت کرنے کے لیے لڑنا پڑا، میرے والد اس طرح کے تھے اور میرے خیال میں زیادہ تر ہندوستانی والدین ایسے ہی ہیں، وہ سوچتے ہیں کہ وہ آپ کی حفاظت کر رہے ہیں، اور ان کے خیال میں 'آپ حقیقت میں اتنے ہوشیار نہیں ہیں'۔سمانتھا نے مزید بتایا کہ 'میرے والد نے حقیقت میں مجھے کہا تھا کہ تم اتنی ذہین نہیں ہو یہ صرف بھارتی تعلیم کا معیار ہے جس کی وجہ سے تم اول آئی ہو'۔سمانتھا نے شیئر کیا کہ والد کے ان الفاظ نے ان پر کتنا اثر ڈالا اور انہیں یہ یقین ہوگیا کہ وہ ہوشیار یا اچھی نہیں ہیں۔

اداکارہ نے ایک مثال دی کہ انہیں احساسات نے ان کے کریئر کے آغاز کو بھی متاثر کیا اپنی ڈیبیو فلم 'یہ مایا چیسوے' کی کامیابی کے بعد جب ان کی تعریف کی گئی تو انہیں اسے قبول کرنے میں مشکل پیش آئی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں خود کو ثابت کرنے کے لیے لڑائی لڑتی تھی اس لیے یہ جو اچانک مجھ پر تعریفوں کی بوچھاڑ ہوگئی تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں اسے کس طرح قبول کروں۔

خیال رہے کہ سامنتھا کا حالیہ شو، سیٹاڈیل: ہنی بنی، جس میں شریک اداکار ورون دھون ہیں اور راج اور ڈی کے کی ہدایت کاری میں، دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

مزیدخبریں