ویب ڈیسک: ابو ظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں باؤلر بیٹر کے سامنے بوکھلا گیااوور کی پہلی 3 گیندوں پر 30 رنز دے ڈالے ۔
گزشتہ دنوں دہلی بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 10، 20 نہیں پورے 30 رنز کھالیے۔
اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگا۔
یہ معاملہ یہیں نہیں رکا، شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکامار دیا۔ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیئے۔
ایک اوور میں 43 رنز، انگلش بولر نے کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا
شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا مار دیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی، لیکن یہ معاملہ رکا نہیں۔
شناکا کی اگلی گیند پھر نوبال ہوئی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 لیگل گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دئیے۔
البتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے۔