کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر اب صرف چالان نہیں ،گاڑی بھی بند ہو گی

30 Nov, 2024 | 10:19 AM

وقاص احمد:کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر چالان کے ساتھ ساتھ  گاڑی/ موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار جرمانہ ہوگا، کار،موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل اور پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں، بسوں، ویگنوں و دیگر پبلک سروس ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے پاس PSV لائسنس ہونا چاہیے۔

ی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ ٹرک،ٹرالر، لوڈر و دیگر ہیوی وہیکلز کے پاس HTV لائسنس ہونا ضروری ہے، آج اور کل شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں،لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،سرکل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں۔

 انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، رینول لائسنس کی تجدید کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے، شہر میں لائسنس لبرٹی خدمت مرکز 24/7 کھلے ہیں، شہر کے 35 مختلف مقامات پر خدمت مراکز و لائسنس سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کسی صورت قابل قبول نہیں،موٹرسائیکل سواروں کےلئے لرنر کےساتھ فوری لائسنس بنوانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں