ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا گریڈ16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا گریڈ16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:  سرکاری افسر بننے کے خواہشمند تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایئر پورٹس سکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارتِ دفاع اور سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا۔

  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مشتہر کردہ آسامیوں کے مطابق وزارتِ ہوابازی کے تحت ایئر پورٹس سکیورٹی فورس میں گریڈ 16 کی انسپکٹر کی آسامیوں، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر کے تحت انسپکٹر کسٹمز/انٹیلیجنس آفیسر کی گریڈ 16 کی اسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت سویلین سٹور آفیسر، کورپس آف ای ایم ای کی گریڈ 17 کی آسامیوں، وزارتِ دفاع کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹس/گیریژنز) ڈائریکٹوریٹ کے تحت لائبریرین (فیمیل) کی گریڈ 16 کی آسامیاں، وزارتِ دفاع کے تحت نیول ہیڈ کوارٹرز کی گریڈ 17 کی جونیئر سائنٹیفک آفیسر کی آسامیاں اور گریڈ 16 کی اسسٹنٹ منیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نیول ہیڈ کوارٹرز کی آسامیاں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 17 کی سٹاف ویلفیئر آفیسر، انسٹرکٹر (انگریزی) اور گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار شائع کیا گیا ہے۔

  فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو آئندہ ماہ 16 دسمبر 2024 تک رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔