ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا سٹار نے ایک سال میں 12 ارب روپے کماکر تہلکہ مچادیا

سوشل میڈیا سٹار نے ایک سال میں 12 ارب روپے کماکر تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سوفی رین نے حال ہی میں اپنی حیران کن آمدنی کا انکشاف کیا۔ 

 انہوں نے ایک سال کے دوران OnlyFans سے کمائے گئے $43.4 ملین (تقریباً بارہ ارب روپے) کی آمدنی کا اسکرین شاٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کیا۔ سوفی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، " ایک سال کے لیے شکر گزار ہوں"یہ انکشاف نہ صرف ڈیجیٹل دنیا میں ایک ہلچل کا باعث بنا بلکہ اس نے معروف شخصیات کی آمدنی کے ساتھ تقابل کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق، سوفی رین کی سالانہ آمدنی باسٹن سیلٹکس کے کھلاڑی جیسن ٹیٹم کی $35 ملین کی تنخواہ سے تقریباً 23% زیادہ ہے۔ جہاں ٹیٹم اپنی شاندار باسکٹ بال پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں، وہیں سوفی نے انٹرنیٹ پر اپنی موجودگی سے نئی کامیابیوں کے دروازے کھول دیے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ 2023 میں OnlyFans کے تخلیق کاروں نے مجموعی طور پر $6.6 بلین کمائے، جو کہ این بی اے کھلاڑیوں کے مجموعی $4.9 بلین کے پے رول سے بھی زیادہ ہے،سوفی کی پوسٹ نے 17 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے اور صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔