ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار نئے آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023 کی منظوری دے دی گئی، صدر مملکت نے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 پر بھی دستخط کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی منظور کرلیا گیا۔ پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 کی بھی منظوری دے دی گئی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت آرڈیننسز کی منظوری لازمی تھی۔