پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تاریخ رقم کر دی 

30 Nov, 2023 | 07:12 PM

This browser does not support the video element.

روزینہ علی: ورلڈ باکسنگ آرگنائزنگ (ڈبلیو بی او) یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی انٹر نیشنل ریکنگ فائٹ جیت لی۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ ہوگیا۔عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔ 

یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ  میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ 

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر اپنی انٹر نیشنل فائٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس انٹر نیشنل رینکنگ  فائٹ کی میرے کو چز نےبھرپور تیاری کروائی تھی، اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے دعاؤں پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لئے پر عزم ہوں۔ 

پاکستانی باکسنگ سٹار کو سپورٹ کرنے تھائی لینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین بھی موجود تھے،  یاسر حسین نے کہا کہ عثمان وزیر نے فائٹ جیت کر  تھائی لینڈ میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔

مزیدخبریں