ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیے، ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہوجانا چاہیے۔
لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتوں کو فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے، عدالتی تشریح کے مطابق نہیں، ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کیلئے باعث عزت ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے، اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے، ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔