ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی، محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی۔ وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی، انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی، محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکارو ں کا حوصلہ بڑھایا او رانہیں شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر او راہلکار حقیقی ہیرو ہیں۔ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔