(ویب ڈیسک)شہر لاہور کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے کمی ،140روپے کلو ہو گئی،گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20 روپے کلوکمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 550 روپے ہو گئی،دالوں اور بے بی فوڈ آئٹمزکی قیمتوں میں 10 سے 150 روپےتک کمی ہوگئی۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قلت ،اوپن مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا2800 سے بڑھ گیا، چکی آٹے کی قیمت 175 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،صارفین نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔