عرفان ملک : کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، 16روز میں 6 ہزار 245 مقدمات درج کردیے گئے۔
ٹریفک پولیس نے 16روز میں 6 ہزار 245 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں۔ 11 روز میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 06 ہزار 613 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 1751 جبکہ ، بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 4862 مقدمات درج کیے گئے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔