آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے

30 Nov, 2023 | 02:47 PM

Imran Fayyaz

(حسن علی)سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے ،دونوں رہنما 2 دسمبر کو لاہور میں پارٹی رہنما مہرین انور راجہ کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

 آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپنے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دونوں رہنما پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

مزیدخبریں