مریم نواز کا انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

30 Nov, 2023 | 01:45 PM

Ansa Awais

 ( سٹی42)سیاسی ماحول گرم، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 مریم نواز پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر 9 دسمبر کو جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں کیا جائے گا، ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں اور صوبائی اسمبلی پی پی 30 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں