خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

30 Nov, 2023 | 12:53 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ 

 عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 3سینٹ بڑھ کر 81.71ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 17سینٹ یا 0.2فیصد اضافے کے ساتھ 76.58ڈالر فی بیرل پر آیا تھا۔ جس کے بعد تیل کی قیمتیں اچانک کم ہوگئیں۔برینٹ کروڈ فیوچر 15 سینٹ کمی کے بعد 82.95 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم کریں گے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں مجموعی طور پر امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔

مزیدخبریں