ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے نشے کی حالت میں گاڑی سے ہونے والے حادثے کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
Nimra Khan emphasises the importance of parental support in a marriage, exclaiming that a little bit of strength and courage from one's parents can go a long way, and in turn save the children from toxic relationships that may go as far as killing one's self. #NimraKhan pic.twitter.com/QGTWbmmB3N
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) November 28, 2023
2014 میں نمرہ خان کی گاڑی کو اسلام آباد کے قریب بدترین حادثہ پیش آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی گاڑی سامنے کھڑی سکیورٹی ادارے کی جیپ میں دے ماری تھی۔اس حادثے کے بعد اداکارہ چار دن تک وینٹی لیٹر پر رہیں جب کہ آپریشن کے بعد وہ 19 دن تک کوما میں رہی تھیں۔اس ایکسیڈنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ نے شراب نوشی کی حالت میں گاڑی ماری جب کہ ان کے کچھ بلڈ ٹیسٹ کیے گئے۔حالیہ پوڈکاسٹ میں نمرہ نے ان تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے کے بعد جب ان کے خون کے نمونے لیے گئے تو دیگر ٹیسٹ کے ساتھ نشے کا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔اداکارہ نے کہا تمام ٹیسٹ کی رپورٹس نے ثابت کردیا کہ میں کسی قسم کے نشے میں نہیں تھی بلکہ گاڑی چلاتے ہوئے غشی کی کیفیت طاری ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پتہ نہیں چلا کہ کب گاڑی چلاتے چلاتے سوگئی اور سر اسٹیئرنگ پر جاگرا، ایک پیر ایکسیلیٹر پر تھا جس کی وجہ سے گاڑی کی رفتار 180 تک پہنچ گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی سکیورٹی ادارے کی جیپ سے ٹکرائی تھی، بعدازاں انہوں نے ہی انہیں ریسکیو کیا اور اسپتال لے گئے۔