کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 9 افراد جاں بحق  

30 Nov, 2022 | 11:19 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر اورکزئی علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لوئر اورکزئی ڈوالی کے مقام پر کوئلے کی کان میں سروے کیلئے ٹیم گئی تھی، اچانک کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں 13 افراد گئے تھے،جن میں سے 4 افرادبچ نکلے،ریسکیو آپریشن کے دوران تمام 9 افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ۔

مزیدخبریں