ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے لئے خوشخبری 

شوگر ملز مالکان، کرشنگ ،ڈیڈ لاک ،ؒختم،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان کرشنگ پرڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

وزارت پیداوار کے ذرائع کے  مطابق حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی ایکسپورٹ کرنے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ و پیدوار، فوڈ سکیورٹی نے چینی ایکسپورٹ کی کلیئرنس دے دی ہے اور 11 لاکھ ٹن چینی سرپلس کے اعداد و شمار پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے پیرکو چینی ایکسپورٹ پرسمری منگوالی ہے،سمری منگل کو ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا احسن فیصلہ ہے، کسانوں کو گنے کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی اور امید ہے یہ تنازع اگلے ہفتے مکمل ختم ہوجائےگا۔

ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ہم نےکرشنگ شروع کردی ہے۔