عمران خان نے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا

30 Nov, 2022 | 04:18 PM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کردیا، 3 ریجن پرمبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آغازکر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے پارلیمانی بورڈکی تشکیل پر کام شروع کردیا ہے ، پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 3 ریجن پرمبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پارلیمانی بورڈزکووسطی ،جنوبی اور اپرپنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈز میں شاہ محمود قریشی ، اسدعمر سمیت تینوں ریجن کےصدوراورسیکریٹریز شامل ہوں گے ، بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے 2018میں کامیاب ارکان کوٹکٹوں کی تقسیم میں فوقیت دی جائےگی، اسمبلی سےباہرموجودپارٹی کے سینئر رہنماؤں کوبھی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

تمام ٹکٹوں کی تقسیم کافیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خودکریں گے ، ٹکٹوں کی تقسیم میں مارچ میں متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی۔

مزیدخبریں