ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔
ٹوئٹر ذرائع کے مطابق عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔
انہوں نے اس ٹوئٹ میں قائدا عظم محمد علی جناح کے آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ سے خطاب کی غلط تاریخ شیئر کردی۔قائداعظم محمد علی جناح نے 14 جون 1948 کو آرمی اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کیا تھا لیکن عمران خان نے اس میں 14 اگست 1947 لکھ دیا۔