سابق صدر انتقال کر گئے

30 Nov, 2022 | 03:21 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ زی من کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ زی من کو لیوکیمیا کا مرض لاحق تھا،  چین کے سابق صدر جیانگ زی من کے انتقال کے باعث چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے، جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

مزیدخبریں