ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام سے حاصل کی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ نئی
قیادت 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان عدم اعتماد کے فقدان پر قابو پائے گی۔ عمران خان کے ٹویٹ میں قائدِ اعظم کی ایک تقریر کا اقتباس بھی شامل ہے۔