پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی، وجہ سامنے آگئی

30 Nov, 2022 | 01:10 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔

ذرائع  کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں تاہم ٹیم ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے  باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب کل ہوگی،  بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔

انگلش ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے

 

مزیدخبریں