ویب ڈیسک:شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، مریم نور کے دلہا میاں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اِن تصاویر کو دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نور نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس پوسٹ میں انہوں نے شادی کی تاریخ شیئر نہیں کی تھی.