ویب ڈیسک:پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کو عدالت سے باہر صلح صفائی کی پیشکش کی گئی ہے۔
فیروز خان اور علیزا سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ بھی ہے۔فیروز خان کی جانب سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی جبکہ علیزا کی جانب سے فیروز خان پر بچوں کا نان نفقہ دینے سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔گزشتہ روز سابقہ جوڑی عدالت میں دوبارہ پیش ہوئی۔
View this post on Instagram
سماعت کے بعد اداکار فیروز خان کے وکیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جانب سے کیس ختم کرنے اور عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر یہ پیشکش قبول کر لی جاتی ہے تو دونوں فریقین عدالت کے چکر لگانے سے بچ جائیں گے اور معاملات طے پا جائیں گے۔
فیروز خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کچھ رقم کی ہم آفر کریں گے، کچھ وہ بتائیں تو اس طرح باہمی رضا مندی کے ساتھ بچوں کے نان نفقے کے معاملات طے پا جائیں گے۔وکیل کا کہنا تھا کہ اگر مخالف پارٹی ( علیزا سلطان اور فیملی) اس پیشکش پر مان گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت میں کیس تو ویسے ہی چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ علیزا سلطان نے بچوں کے نان نفقے کے لیے 2 لاکھ روپے ماہانہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ فیروز خان کا اس پر کہنا ہے کہ وہ دونوں بچوں کے لیے ماہانہ صرف 40 ہزار روپے ہی ادا کر سکتے ہیں۔