کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم

30 Nov, 2022 | 09:11 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد صاحب کا اہم کردار ہے،میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بچپن میں گراؤنڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے،میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ بابر اعظم نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ان کے  آئیڈیل پلیئر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈی ویلیئرز کو ٹی وی پر دیکھ ان کے شاٹس کی پریکٹس کرتا تھا۔

مزیدخبریں