پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

30 Nov, 2022 | 09:02 AM

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں