شاہ رخ کےباڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی؟  جان کر دنگ رہ جائینگے

30 Nov, 2021 | 09:42 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارشاہ رخ خان کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے مداحوں کی تعداد بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنی حفاظت کی خاطر  شاہ رخ نے اپنی سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے کیونکہ وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ اپنی حفاظت کے لئے شاہ رخ نے بھاری معاوضے پر  باڈی گارڈ بھی رکھا ہوا ہے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں، اداکار اپنی سیکیورٹی سے متعلق اتنے محتاط ہیں کہ باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے   ہے جو کہ45لاکھ پاکستانی سے زائد بنتی ہے۔

مزیدخبریں